سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری

انصاف کی جنگ جاری رہے گی چپ چاپ بیٹھنے کی بجائے انصاف کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور انصاف لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستانیوں کو انقلاب جھولی میں نہیں مل سکتا جبکہ میں اور عمران خان مل کر بھی اکیلے ملک میں انقلاب نہیں لاسکتے اس کے لیے جب تک قوم باہر نہ نکلے تب تک کامیابی نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، انصاف کی جنگ جاری رہے گی، چپ چاپ بیٹھنے کی بجائے انصاف کے حصول کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا  کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، ٹربیونل نے بھی شہباز شریف اور پنجاب حکومت کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا، شہباز شریف ٹربیونل کی رپورٹ پر مستعفی کیوں نہیں ہوتے؟ ہم ٹربیونل رپورٹ شائع نہ کرنے پر دوبارہ ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قاتلوں کی بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں کیسے گواہی دیں ہم قاتلوں کی بجائے غیر جانبدار جے آئی ٹی چاہتے ہیں۔

ذرائع: ایکسپریس نیوز

تبصرہ