پاکستان عوامی تحریک کا 17 دسمبر کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے 17 دسمبر کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 6 ماہ ہونے پر 17 دسمبر کو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے، اس موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلیوں میں اتحادی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔

ذرائع: جیو نیوز

تبصرہ