فرانس: پاکستان عوامی تحریک کی پیرس میں سرگرمیاں

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینیئر قائدین کے وفد نے جیو اور جنگ کے صحافی رضا چودھری کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجہ میں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ سے ان کے والد اور بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں ملک شبیر احمد اعوان، چودھری ظفر اقبال، محمد نعیم چودھری،محمد نعیم جوڑا، راؤ خلیل احمد اور دیگر احباب شامل تھے۔ وفد نے رضا چودھری کی جلد صحت یابی اور ارشاد کمبوہ کے والد کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ