پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ ساز تھی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ ساز تھی اور وزیراعلیٰ مستعفی ہوں۔ کہتے ہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔

لندن: پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پنجاب حکومت جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لاتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی منصوبہ ساز تھی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قبول نہیں، وزیراعلیٰ مستعفی ہوں اور کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔ قاتلوں کی جے آئی ٹی میں شریک نہیں ہوں گے۔ طاہرالقادری کل صبع 6 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع: دنیا نیوز

تبصرہ