کوہاٹ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

پاکستان عوامی تحریک کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک کوہاٹ ڈویژن شاہد شنواری اور صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخوا اور خالد محمود درانی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں محمد انور خان قادری جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کوہاٹ نے محمد حفیظ بنگش، صدر پاکستان عوامی تحریک کوہاٹ اور جملہ کارکنان کی طرف سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد زمان شنواری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اس وقت ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری قوم کو سیاسی اور آئینی حقوق کا شعور دیا۔ شاہد زمان شنواری نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر یونین کونسل کی سطح تک پاکستان عوامی تحریک کے یونٹس قائم کریں۔

خالد محمود درانی نے دوران خطاب انقلاب مارچ میں شریک کارکنان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ 70 دنوں پر مشتمل دھرنے نے پاکستان کے عوام میں موجودہ نظام کے خلاف نفرت پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے دھرنے کو ملک گیر سطح تک پھیلا دیا ہے، جس کے نتیجے میں سٹیٹس کو کا بت پاش پاش ہو جائے گا اور حقیقی جمہوری حکومت کا قیام عمل میں آئے گا۔ کنونشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ