پاکستان عوامی تحریک کوٹ رادھا کشن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

پاکستان عوامی تحریک کوٹ رادھا کشن کے زیراہتمام مورخہ 17 نومبر 2014ء کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے عزت، جان، مال، آبرو، گھر، زمین و جائیدادکی بے پناہ قربانیوں کے بعد 14 اگست 1947ء کو پاکستان حاصل کیا لیکن آج ملک میں کریپٹ استحصالی نظام کا راج ہے، پاکستان عوامی تحریک اس ظالم نظام کا خاتمہ چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اسلامی خطوط کو اپنا کر فلاحی ریاست بن گیا ہے جبکہ پاکستان میں رائج استحصالی نظام ان خطوط سے رو گردانی کے سبب ہم پر مسلط ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان میں ایسے نظام کے لئے کوشاں ہیں جس میں ہر خاص و عام کو بلا تفریق برابر کے حقوق حاصل ہوں۔ امیروغریب کے لئے یکسان تعلیمی ادارے اور یکساں تعلیمی نصاب ہوتا کہ ہر کوئی مقابلہ جاتی امتحانان میں حصہ لے کر اپنی قابلیت کے بل بوتے پر باعزت مقام و روزگار حاصل کرسکے۔

پروگرام کے آخر میں خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں، یوم شہدا پر گرفتار ہونے والے کارکنوں، انقلاب مارچ میں شریک جانثاروں اور پریس میڈیا کے عہدیداروں کو ان کی گراں قدر خدمات پر اپنے ہاتھوں سے پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری ریاست علی چدھڑ زونل ناظم لاہور بی، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر بین المذاہبین (پاکستان عوامی تحریک)، محمد علی شاہ ڈسٹرک کوآرڈینیٹر، محمد یوسف آرئیں صدر پاکستان عوامی تحریک قصور، شبیر آصف صدر یوتھ لیگ قصور، ساجد احمد ہاشمی صدر PAT تحصیل کوٹ رادھا کشن، حامد سعید قادری ناظم تحریک تحصیل کوٹ رادھا کشن، طیب افصل صدر PAT پتوکی، میاں حسن محمد سرپرست تحصیل کوٹ رادھا کشن، نیاز حمد چشتی، ڈاکٹر عدنان، چوہدری اعجاز الحسن، خالد محمود، ملک اقبال، ڈاکٹر اکرم، عبدالستار مغل، عبدالحفیظ کمبوہ، مصطفی قادری، فیاض الحسن، افتخار الحسن اور سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔

تبصرہ